انٹرٹینمنٹ

ایشوریا رائے مجھ سے زیادہ محنتی اور خوبصورت اداکارہ ہیں، سشمیتا سین

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے اپنی حریف اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں کہا ہے کہ ایشوریارائے مجھ سے زیادہ محنتی اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔ اداکارہ سشمیتا سین اور ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، 1994 میں ایشوریا نے مس ورلڈ اور سشمیتا نے مس یونیورس کا خطاب جیت کر بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی لہٰذا ابتدا ہی سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان میڈیا پرمقابلہ کرنے کے ساتھ انہیں ایک دوسرے کی حریف تصورکیا جاتا ہے۔

ایشوریا رائے اور سشمیتا سین نے بھی  کبھی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید نہیں کی بلکہ ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم اب سشمیتا سین نے ایشوریا کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہیں خود سے بڑی، محنتی اور خوبصورت اداکارہ قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران جب سشمیتا سین سے پوچھا گیا کہ آپ اپنی اورایشوریا رائے کی کامیابی کے متعلق کیا کہنا چاہتی ہیں جس پرانہوں نے نہایت فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا رائے ان سے زیادہ محنتی اور خوبصورت ادکارہ ہیں، لوگ سوچتے ہیں ہم دونوں ایک دوسرے کی حریف ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے، ایشوریا اپنی زندگی اپنی شرطوں کے مطابق جیتی ہیں اورمجھے ایسا لگتا ہے انہوں نے فلم انڈسٹری میں مجھ سے بہتر اوراچھا کام کیا ہے جبکہ میں ان کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام نہیں کرسکی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں 8 گھنٹوں سے زیادہ کام نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے مجھے پروڈیوسرزکا غصہ بھی برداشت کرنا پڑا لیکن ایشوریا اپنے کام کو پورا وقت دیتی ہیں اور بنا تھکے کام کرتی ہین لہٰذا مجھے یہ کہنے میں کوئی عارنہیں کہ ایشوریا اور میرا کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ مجھ سے زیادہ محنتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close