انٹرٹینمنٹ

مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی : کیرتی سنون

مجھے اپنا یہ پہلا ایوارڈ لینے میں 8 سال کا عرصہ لگا ہے۔

بالی ووڈ کی پُرکشش اداکارہ کیرتی سنون کو 2021 کی فلم ’میمی‘ میں بہترین اداکاری پر آئیفا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کیرتی کے فلمی کیریئر کا پہلا آئیفا ایوارڈ ہے۔

ایوارڈ جیتنے پر کیرتی کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے خواب کی تعبیر مل گئی۔

ابوظہبی میں گزشتہ شب ہونے والی شاندار اور روشنیوں سے جگماتی انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) برائے سال 2022 کی تقریب میں کیرتی سنون کو فلم ’میمی‘ میں میں بہترین اداکاری پر ’بیسٹ ایکٹریس‘ ایوارڈ دیا گیا۔

فلم ہیروپنتی میں ڈمپی چوہدری کا کردار کرنے والی 31 سالہ کیرتی کو ان کے 8 سالہ فلمی کیریئر میں ملنے والا یہ پہلا بڑا ایوارڈ ہے۔

ایوارڈ جیتنے پر کیرتی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کئی تصاویر شیئر کیں اور اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

یہ ایوارڈ ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیرتی نے تحریر کیا کہ خواب سچ ہوتے ہیں، آپ کو ان کی جانب صرف سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس دوران کبھی اپنا اعتماد نہ جانے دیں۔

انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے اپنا یہ پہلا ایوارڈ لینے میں 8 سال کا عرصہ لگا ہے۔

ساتھ میں کیرتی سنون نے آئیفا ایوارڈز انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close