انٹرٹینمنٹ

سپر اسٹار ڈانسر نورا فتیحی ڈائریکٹر بھی بن گئی

بالی ووڈ کی سپر اسٹار ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی اب گانوں کی ڈائریکٹر بھی بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے نئے گانے ’’ڈرٹی لٹل سیکرٹ‘‘ میں ناصرف پرفارم کیا بلکہ اس پروجیکٹ کے لیے ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گانے میں اداکارہ وڈانسر نے بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کیا، اور گانا ریلیز ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا۔ گانے میں نورا کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

گانے میں ہدایت کار کی حیثیت سے کام کرنے کے حوالے سے نورا فتیحی نے اپنا اچھا تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ بحیثیت آرٹسٹ ہمیشہ سے کچھ نیا کرنے کی بھوک میں رہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گانے میں اسکرین پلے کے حساب سے چیزیں ترتیب دیں جو پہلے سے میرے دماغ میں تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close