انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کو سونم کپور کا خوبصورت تحفہ

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ساڑھی کا خوبصورت تحفہ دے کر اچھی دوست ہونے کا ثبوت دے دیا۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور کو بھارتی شوبز انڈسٹری کی اسٹائل آئیکن کہا جاتا ہے، ان کی خوبصورتی اور فیشن کے چرچے بھارت سمیت پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں بہترین لباس اور مختصر وقت میں عالمی سطح پر نام بنانے کیلئے ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی فیشن میں کسی سے کم نہیں۔ ان کی خوبصورتی اور فیشن کے دیوانے پوری بھارتی انڈسٹری میں موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close