انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور میرے پہلے سلیبریٹی کرش تھے : دیشا پٹانی

 اسکول کے دنوں سے رنبیر کی سب سے بڑی فین ہوا کرتی تھی۔

حال ہی میں انٹرویو میں اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رنبیر کپور ان کی پہلی محبت تھے اور وہ انہیں اب بھی بے حد پسند ہیں۔

داکارہ دیشا پٹانی نے کہا رنبیر کپور میرے پہلے سلیبریٹی کرش تھے، اپنے اسکول کے دنوں میں ، میں رنبیر کی سب سے بڑی فین ہوا کرتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا اسکول سے اسکوٹر پر گھر جاتے وقت راستے میں لگے رنبیر کے پوسٹر دیکھا کرتی تھی، اسی وجہ سے متعدد بار میرا خوفناک ایکسیڈنٹ ہونے سے بچا۔

دیشا سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی آپ نے رنبیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا یا انہیں بتایا کہ وہ آپ کا کرش تھے؟

جواب میں اداکارہ نے کہا میں نے رنبیر کو کبھی نہیں بتایا لیکن ارادہ ہے انہیں بتاؤں کہ وہ مجھے کتنا پسند تھے۔

اداکارہ دیشا پٹانی نے 2016 میں بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں مرکزی کردار آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے نبھایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close