انٹرٹینمنٹ

حرا مانی نے لندن کنسرٹ میں اپنے منفرد اندازاور پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کردیا

لالی ووڈ معروف اداکارہ حرامانی کو خوبصورت آواز اور اداکاری کےلئے جانا جاتا ہے۔

حرا مانی جو اپنے منفرد فیشن کے انتخاب،ہٹ ڈراموں کے اورگلوکارہ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ان دنوں لندن میں ہیں ۔

گذشتہ دنوں حرا مانی نے لندن ویمبلے آرینہ میں کنسرٹ میں اپنی زبردست پرفارمنس سے مداحوں کو ایک بار پھر چونکا دیا۔

اداکارہ نے کنسرٹ میں لمبے کوٹ اور اونچی ہیل کے ساتھ سرمئی رنگ کے چمکتا ہوئے مغربی لباس کا انتخاب کیا اور سٹیج پر پاکستانی گانے” بجلی بھری ہے میری انگ انگ میں” اور "مینو مار گئی تیری بے پروائی” جیسے ہٹ گانے گائے۔

حرا مانی کے اس خوبصورت اور منفرد گا ئیکی نے مداحوں کو بہت متاثر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close