انٹرٹینمنٹ

پیر ٹوٹا ہے، ہمت نہیں، ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ شلپا شیٹھی کی ورزش

شلپا شیٹھی اپنی فٹنس روٹین اور سوشل میڈیا پر یوگا ویڈیوز کی وجہ سے خاص شہرت رکھتی ہیں۔

چند روز قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور وہ ویل چیئر پر آگئی تھیں۔

لیکن اس کے باوجود وہ یوگا ورزش سے زیادہ دیر دور نہ رہ سکیں۔

حال ہی میں انہوں نے ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ بیٹھے بیٹھے ورزش کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جسے دیکھ کر مداح بےحد خوش ہوئے۔

ویڈیو کلپ کے آغاز میں شلپا نے کہا کہ پیر ٹوٹا ہے، ہمت نہیں، یوگا سے ہی ہوگا، چلیں کچھ ورزش کریں۔

انسٹاگرام پوسٹ پر شلپا شیٹھی نے ہمت بندھانے والی بات کہی، انہوں نے کہا کہ 10 دن تک آرام کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ورزش نہ کرنے کا کوئی بہانہ ٹھیک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے مجھے چند ہفتے مزید آرام کرنا تھا لیکن کام نہ کرنے سے زنگ ہی لگتا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ چند ورزشیں معمول کے مطابق کروں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close