More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو کاپی رائٹ کے ایک نئے مقدمے کا سامنا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر شاعری چرانے کا الزام

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 1 ملین ڈالرز کے کاپی رائٹ کے ایک نئے مقدمے کا سامنا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کے خلاف مصنفہ ٹریسا لا ڈارٹ نے 23 اگست کو ٹینیسی کی ایک وفاقی عدالت میں ایک شکایت درج کروائی ہے۔

ٹریسا لا ڈارٹ نے ٹیلر سوئفٹ پر 1 ملین ڈالرز سے زیادہ کا مقدمہ کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ نے 2019ء میں ریلیز ہونے والے البم ’لوور‘ کے لیے ان کی 2010ء میں شائع ہونے والی شاعری کی کتاب ’لوور‘ سے مواد کاپی کیا ہے۔

مقدمے میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ناصرف گلوکارہ کے البم کا عنوان ان کی شاعری کی کتاب سے ملتا ہے بلکہ کانٹینٹ بھی ایک جیسا ہی ہے۔

لا ڈارٹ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے البم کے لیے جو گرافکس اسٹائل اور تھیم استعمال کی ہے وہ بھی ان کی کتاب سے بہت ملتی جلتی ہے، جسے یہ کہہ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ یہ محض اتفاق ہے۔

ٹیلر سوئفٹ مبینہ طور پر اس سے پہلے بھی اپنے 2014ء میں ریلیز ہونے والے ایک مقبول گانے ’شیک اِٹ آف‘ کی وجہ سے کاپی رائٹ کے ایک مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close