انٹرٹینمنٹدنیا

بھارتی اداکارہ سونالی فوگاٹ کا مبینہ قتل، 2 افراد گرفتار

پولیس نے سونالی فوگاٹ کے مبینہ قتل کے الزام میں ان کے پرسنل اسسٹنٹ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اداکارہ اوربی جے پی کی رکن سونالی فوگاٹ کے مبینہ قتل کے الزام میں پرسنل اسسٹنٹ سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سونالی فوگاٹ کو 22 اگست کو گوا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔

سونالی فوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زخم کے متعدد نشانات کی تصدیق ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ان کے بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے سونالی کے پرسنل اسسٹنٹ سدھیر ساگوان اور انکے دوست سکھویندر واسی کوگرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سونالی فوگاٹ کی شہرت ایک متنازع شخصیت کی تھی۔ انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی اور ریئلٹی شو بگ باس کا بھی حصہ رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close