انٹرٹینمنٹ

فلم ریلیز سے قبل لیک ہونے پر اکشے کمار کا مداحوں کے نام پیغام

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کے ریلیز سے قبل ہی آن لائن لیک ہونے پر مداحوں کے نام ایک پیغام میں کہا کہ پائریسی کا انکار کریں۔ بھارت میں پائریسی کے حوالے سے بالی ووڈ ہمیشہ ہی تشویش کا شکار رہا ہے اور تقریباً ہر بڑے اسٹار کی فلم یا تو ریلیز سے قبل یا ریلیز کے پہلے یا دوسرے دن ہی آن لائن لیک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے فلم کا بزنس شدید متاثر ہوتا ہے اور فلم بھی فلاپ ہو جاتی ہے کیوں کہ فلم آن لائن آنے کے بعد بہت ہی کم لوگ ٹکٹ خرید کر سینما دیکھنے جاتے ہیں۔
اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ پہلے ہی مسائل کا شکار تھی اور فلم کی کہانی پر بھی چوری کا الزام عائد ہوا تھا مگر اب فلم آن لائن لیک ہو گئی ہے جس سے پروڈیوسر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں تاہم فلم اب تک مداحوں کے ہاتھ نہیں لگی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close