انٹرٹینمنٹ

بعض کامیڈین مذاق اور تذلیل میں فرق نہیں سمجھ پاتے

 اداکارہ ازکا ڈینئل تذلیل کے بعد پروگرام چھوڑ کرچلی گئیں

ٹوئٹر پر پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے ٹوئٹ میں شو کا نام لیے بغیر لکھا کہ میں نے آج ایک ٹاک شو چھوڑ دیا کیوں کہ بعض کامیڈین مذاق اور تذلیل میں واضح فرق نہیں سمجھ پاتے۔

ازکا ڈینئل کی ٹوئٹ کے مطابق انہیں روتی ہوئی آنکھوں کے ساتھ لوگوں سے بھرا ہوا سیٹ چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاح لوگوں کو ہنسانے کے لیے ہوتا ہے اس کے ذریعے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی جاتی۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کے لگتے ہی صارفین نے ادکارہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعہ کے ذمہ دار افراد کی سخت مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈینئل اس وقت فیملی ڈرامہ ’حسرت‘ میں کردار ادا کررہی ہیں، شو میں حرا ترین، مشل خان، حماد شعیب اور بہروز سبزواری کے بھی اہم کردار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close