انٹرٹینمنٹ

مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتی ہے

پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر بالی وڈ میں خاموشی حیران کن ہے

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہوش حیات نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر برطانوی صحافی کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا۔

صحافی کی ٹوئٹ کی تائید کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ بالی وڈ میں خاموشی حیران کن ہے، مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ بالی وڈ فنکاروں کے پاس یہ اچھا وقت ہے وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ قوم پرستی اور سیاست سے بالاتر ہو کر وہ پاکستان میں اپنے مداحوں کی فکر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نقصان میں ہیں، فنکاروں کی طرف سے ایک یا دو اچھے الفاظ برا تاثر نہیں چھوڑیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close