انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

آپ پریشان نہ ہو ، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں

 بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ 

ارشدیپ نے میچ کے 18ویں اوور میں پاکستان کے بیٹسمین آصف علی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا، جس کی وجہ سے پورے میچ کی صورتحال تبدیل ہوگئی تھی اور پاکستان یہ میچ جیت گیا تھا۔

جس کے بعد سے ارشدیپ کو انٹرنیٹ پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ انہیں ٹیم بس میں سوار ہوتے وقت ایک شخص نے غدار کہہ کر پکارا۔

اس واقعہ کی ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس شخص پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ارشدیپ سے کہا کہ آپ پریشان نہ ہو، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

اس سے قبل اداکار ایوشمان کھرانہ نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ نوجوان پیسر کو الزام نہ دیں، اپنی ایک پوسٹ میں انہوں کہا کہ آپ کھلاڑی کے روشن پہلو کو بھی دیکھنے کی کوشش کریں، ہمیں ساری صورتحال دیکھنا چاہیے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close