انٹرٹینمنٹ

11سال قبل دیئے گئے بیان پر سپر اسٹار رنبیر کپور مشکل میں پر گئے

گائے کے گوشت سے متعلق بیان پر ہندو جنونیوں نے رنبیر اور عالیہ بھٹ  کو مند ر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے 11 سال قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں گائے کا گوشت پسندھے، 11سال قبل دیئے گئے بیان کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجرنگ دل کے کارندوں نے رنبیر کپور کے گائے کے گوشت سے متعلق 11 سال قبل دیئے گئے بیان کو جواز بنا کر احتجاج کیا۔

دوسری جانب بالی وڈ سپر اسٹارز کی نئی فلم کے خلاف بائے کاٹ براھماستارا BoycottBrahmastra# بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار جوڑی 9 ستمبر کو ریلیز ہو نے والی اپنی فلم براھماسترا کی کامیابی کیلئے بھارتی شہر اجین کے قدیم مندر پہنچی تو ہندو جنونیوں نے انہیں مندر میں داخلے سے روک دیا۔اسٹار کاسٹ  براہماستار کی ریلیز سے قبل کامیابی کیلئے پوجا کرنا چاہتی تھی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مندر کے باہر موجود مظاہرین کو لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کردیا،اس دوران حراست میں لئے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ہندو جنیونیوں کی طرف سے بالی وڈ سپر اسٹارز عامر خان سمیت اکشے کمار کو اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلموں سے قبل بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا، انتہا پسندوں کی طرف سے مستقل نشانہ بنائے جانے کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بھی آنیوالی نئی فلم کو باکس آفس پر مشکلات کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close