انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد اداکارہ سُربھی جیوتی بھی نسیم شاہ سے متاثر

اداکارہ سُربھی جیوتی نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا

شارجہ میں افغانستان کے خلاف نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے مار کر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی

اروشی روٹیلا کے بعد بھارتی اداکارہ سُربھی جیوتی بھی پاکستانی بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سُربھی جیوتی نے لکھا ہے کہ پاکستان کو نسیم شاہ کی صورت میں یقینی طور پر ایک ہیرا مل گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے افغان بولر فضل حق فاروقی کو آخری اوور میں دو چھکے مار کر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی تھی اور پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

قبل ازیں بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے بھی نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔

اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر پھیلا کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متاثر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close