انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئی

اروشی روٹیلا کے بعد سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا نے انسٹااسٹوری پر نسیم شاہ کی ویڈیو پوسٹ کی

ایشیا کپ میں زبردست باؤلنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ قومی کھلاڑی نسیم شاہ کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

تاہم جہاں پاکستانی شائقین ان کے مداح بن گئے ہیں وہیں غیر ملکی اداکارائیں بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد اب سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر نسیم شاہ کی میچ کے دوران کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے ویڈیو پر کوئی کیپشن تو نہ دیا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا اور نسیم شاہ کا نام لکھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close