More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

جیکولین سب کچھ جاننے کے باوجود سکیش سے شادی کی خواہش رکھتی تھیں : پولیس

ڈانسر نورا فتحی نے شکیس چند کے جرائم میں ملوث ہونے کا شک ہونے پر ہی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سکیش چندر شیکھر نے اداکارہ جیکولین کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق مزید انکشافات کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر کے بارے میں سب کچھ جاننے کے باوجود ان سے شادی کی خواہش رکھتی تھیں۔

بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث سکیش چندر شیکھر تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں تفتیش کے دوران ملزم نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق مزید انکشافات کیے۔

جس پر دہلی پولیس نے جیکولین فرنینڈس سے بھی تفتیش کی جس میں انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ شیکھر کے بارے میں جاننے کے باوجود ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

دہلی پولیس کے افسر نے بتایا کہ جیکولین کا سکیش چندر شیکھر کی حقیقت آشکار ہونے کے باوجود تعلقات برقرار رکھنے کا اعتراف اداکارہ کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سکیش چندر شیکھر کی منی لانڈرنگ میں مدد کرنے اور اس سے تحائف لینے کے الزام میں جیکولین فرنینڈس اور مشہور رقاصہ نورا فتحی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

نورا فتحی کے بارے میں تفتیش کار پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شکیس چند کے جرائم میں ملوث ہونے کا شک ہونے پر ہی نورا نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں اس لیے معروف ڈانسر سے مزید تفتیش روک دی گئی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close