انٹرٹینمنٹ

انہیں صرف ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے

 ملالہ نے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

ماڈل اور میزبان متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر منافق قرار دیا۔

گزشتہ روز ملالہ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد متھیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان تصاویر کو اسٹوری پر لگاتے ہوئے لکھا کہ انہیں صرف ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا اس وقت انہوں نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے متھیرا کے اس بیان سے پوری طرح اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ ہمیشہ پاکستان کے بارے میں بات کرتی رہتی ہے کیونکہ وہ یہاں رہتی تھیں لیکن سچ یہ ہے کہ وہ پاکستان کی اصل صورتحال سے بے خبر ہیں کیونکہ وہ دوبارہ کبھی پاکستان واپس ہی نہیں آئیں۔

گزشتہ روز ملالہ یوسفزائی نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

گزشتہ روز ملالہ یوسفزائی نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close