انٹرٹینمنٹ

مادھوری ڈکشٹ اور پریانکا چوپڑا کے مداحوں کیلئے خوشخبری

ممبئی: بالی ووڈ کی ناموراداکارہ پریانکا چوپڑااور مادھوری ڈکشٹ بہت جلد ایک ساتھ ہالی ووڈ کے نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی محںت اور لگن سے نہ صرف بالی ووڈ میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی الگ پہچان بنائی ہے اور ترقی کے منازل طے کرتی ہوئی مسلسل آگے بڑھتی جارہی ہیں ،ہالی ووڈ میں فلم ’’بے واچ‘‘ کے ساتھ دھواں دھار انٹری کے بعد اب پریانکا نے بذات خود ٹی وی سیریل بنانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ پریانکا اپنی پہلی سیریز بالی ووڈ کی ملکہ مادھوری ڈکشٹ کی زندگی پر بنائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا، مادھوری ڈکشٹ کی زندگی اور کیرئیر پر مزاحیہ سیریل بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس میں انہیں مادھوری کا بھی ساتھ حاصل ہوگا۔ ٹی وی سیریل کے نام کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا، سیریز میں مادھوری کی شادی کے بعد امریکا منتقلی اور پھر دوبارہ سے شوبز کا حصہ بننے کے بعد کی کہانی کو بیان کیا جائے گا تاہم فلم میں مادھوری کوئی کردار نبھارہی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close