More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹسندھ

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے سے تحریری معافی مانگ لی

ایسا ایک ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کو چڑانے کے لئے کیا ، حریم شاہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تحریری معافی نامہ جمع کروادیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہوئیں اور تحریری معافی نامہ جمع کروادیا۔

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر کومل کے سامنے جمعرات کوپیش ہوئیں۔

حریم شاہ نے بیان ریکارڈ کروایا کہ اس سے غلطی ہوگئی کہ اس نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس میں وہ بتا رہی تھی کہ یہ کثیر رقم بیرون ملک لے کر آئی ہے اور اس کو پاکستان میں کسی نے بھی نہیں روکا۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس نے ایسا ایک ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کو چڑانے کے لئے کیا۔ ٹک ٹاکر نے دوران تفتیش اپنی حرکت پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے بعد حریم شاہ اسٹیٹ بینک سرکل کراچی میں بھی گئیں جہاں اس کے خلاف ایس ٹی آر( مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ) کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close