انٹرٹینمنٹ

زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل

نورا فتیحی کو 18 نومبر کو ڈھاکا میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنا تھی اور پرفارم بھی کرنا تھا

بنگلادیش کی حکومت نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے بالی وڈ کی مشہور رقاصہ نورا فتیحی کا شو ملتوی کردیا۔

نورا فتیحی کو 18 نومبر کو ڈھاکا میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنا تھی اور پرفارم بھی کرنا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی وزارت ثقافت نے 17 اکتوبر کو نورا فتیحی کے شو کو ملتوی کردیا اور کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بچانے کیلئے اداکارہ کا شو کینسل کیا تاکہ انہیں ڈالرز میں ادائیگی نہ کی جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی معاشی صورتحال اور مرکزی بینک کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکارہ کا اجازت نامہ کینسل کردیا گیا ہے۔

بنگلا حکومت کے فیصلے کے بعد نورا فتیحی اب شو میں پرفارم نہیں کرسکیں گی۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ کر 36 ارب90 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close