انٹرٹینمنٹ

عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد وینا ملک بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد: ٹی وی اینکر وینا ملک نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پرعائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے عائشہ گلالئی کو کھری کھری سنادیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے دو روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بدکردار شخص قراردیا تھا ، انہوں نے کہا تھا عمران خان خود کوفرشتہ اور پوری دنیا کو خراب سمجھتے ہیں ، عائشہ گلالئی کے اس بیان پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا پوگیا اورعمران خان کے حامیوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان کی حمایت میں بولنے والوں میں صرف ان کے حامی نہیں بلکہ پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ اور معروف ٹی وی اینکر وینا ملک بھی پیش پیش تھیں۔ انہوں نے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں ٹویٹر پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ’ بک گئی ہے یہ عائشہ گلالئی‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close