انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

شکیرا کے مداحوں کے لیے مایوس کُن خبر

شکیرا فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گی

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کے مداحوں کے لیے مایوس کُن خبر سامنے آئی ہے۔شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گلوکارہ نے کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔

ہسپانوی خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ یہ دعویٰ ایک شو’ایل پروگراما ڈی اینا روزا(El programa de Ana Rosa)‘میں کیا گیا تھا کہ کولمبین گلوکارہ نے فٹبال کے دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

رپورٹ میں یہ تو بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا گلوکارہ صرف افتتاحی تقریب میں غیر حاضر ہوں گی یا پھر پورے ایونٹ میں ہی نظر نہیں آئیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close