More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

بیٹی ہو تو بالکل شہناز گل جیسی ہو : راج کمار راؤ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کی خواہش ہے کہ اگر ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو تو وہ اداکارہ شہناز گل جیسی ہو۔

بگ باس سیزن 13 کی سب سے مقبول امیدوار اور اداکارہ شہناز گل نے  یوٹیوب چینل پر اپنے پروگرام ‘دیسی وائبز وِد شہناز گل’ کی پہلی قسط پوسٹ کی جس میں اداکار راج کمار راؤ ان کے مہمان بنے۔

دوران پروگرام راج کمار نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

شہناز نے اداکار سے سوال کیا ‘بچوں کے حوالے سے آپ نے کیا سوچا ہے؟’ سوال پر راج کمار مسکرائے اور کہا ‘یہ تو اب تک مجھ سے میرے والدین نے بھی نہیں پوچھا’۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے راج کمار نے کہا ‘شہناز در حقیقت ہم نے اب تک بچوں کا نہیں سوچا، میں سمجھتا ہوں ابھی خود ایک بچہ ہوں’۔

اداکار نے مزید کہا ‘میں چاہتا ہوں بیٹی ہو تو بالکل آپ کے جیسی ہو، بنداس، سادہ، خوبصورت اور ٹیلنٹڈ’۔

 راج کمار راؤ اور اداکارہ پترالیکھا کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close