انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے بعد پہلی بار ثانیہ اور شعیب ایک ساتھ منظرِ عام پر

دی مرزا ملک شو کے پوسٹر اور بی ٹی ایس ویڈیوز میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ایک ساتھ نظر آئے

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا میڈیا پر علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے بعد پہلی بار گزشتہ روز ایک ساتھ نظر آئے۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کے آفیشل انسٹا گرام پیج پر کھیلوں کی دنیا کی مشہور جوڑی ثانیہ اور شعیب کے نئے پراجیکٹ ’دی مرزا ملک شو‘ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام پرشیئر کیے گئے ’دی مرزا ملک شو‘ کے پوسٹر اور بی ٹی ایس ویڈیوز میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔

کچھ مداحوں نے ان تصاویر اور ویڈیوز میں ثانیہ اور شعیب کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو ان کے شو کی تشہیر کے لیے ایک ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے دو بڑے کھلاڑی اور سپر اسٹارز، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خبر بھی ایک بڑی بریکنگ نیوز بنی تھی اور اب گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے بارے میں پھیلی افواہیں بھی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ہی اپنی علیحدگی کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر بالکل خاموش ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث شعیب اور ثانیہ ابھی علیحدگی کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ دونوں کے ایک ساتھ کئی معاہدے ہیں جو اُنہیں مکمل کرنے ہیں۔

قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیٹے اذہان مرزا ملک کے مستقبل کے لیے دونوں بطور ’کوپیرنٹ‘ اپنے معاملات دیکھیں گے۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے اپریل 2010ء میں شادی کی اور ابھی دبئی میں مقیم ہیں۔

اس مشہور جوڑی کے گھر 2018ء میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ’اذہان مرزا ملک‘ رکھا گیا جو اب 4 سال کے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بار تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close