انٹرٹینمنٹ

فلم ’پرنس چارمنگ‘ ماہرہ خان نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ماہرہ خان کو فلم ’پرنس چارمنگ‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا

اداکارہ ماہرہ خان نے مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کے لیے’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

گزشتہ سال سے 12 منٹ کی اس فلم سے اداکار شہریار منور نے فلم ڈائیریکشن کا آغاز کیا تھا، جس میں اداکار زاہد احمد اور اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے۔

اس حوالے سے ماہرہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’میرا یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کے لیے وقف ہے جو شادی کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ہم ایسے موضوع کو شجر ممنوعہ سمجھتے ہیں اور ایسی ہی صورتحال سے گزر رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے خوشی ہے کہ اس کردار نے ناظرین کے دلوں کو میں گھر کرلیا، یہ کردار میرے ان کرداروں میں سے ایک ہے جوکہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘۔

ماہرہ خان نے خود پر اعتماد کرنے کے لیے اپنے ساتھی اداکار شہریار منور کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’پرنس چارمنگ‘ جدید دور میں شادی کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہونے والے افراد کی زندگی کی عکاسی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close