انٹرٹینمنٹ

اتھیا شیٹھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گئی

سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی سے بھارتی کرکٹر کے ایل راہل کی شادی طے ہوگئی

سنیل شیٹھی نے ایک بھارتی نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہل کی شادی کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی اداکار نے مزید بتایا کہ وہ شادی کے لیے مناسب تاریخ کا انتخاب کر رہے ہیں، اتھیا شیٹھی اور راہل کی رضامندی کے بعد ہی سارے معاملات طے پائیں گے۔
میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہل اور اتھیا رواں برس دسمبر کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹھی کے بنگلے ’جہان‘ پر منعقد کی جائے گی تاہم ان خبروں کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

بھارتی اداکارہ اتھیار شیٹھی اور بھارتی کرکٹ اوپنر کے ایل راہل گزشتہ 3 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنے تعلق کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا تھا لیکن اتھیا شیٹھی کے بھائی آہن شیٹھی کی پہلی فلم کی خصوصی اسکرینگ پر اتھیا شیٹھی اور راہل پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close