انٹرٹینمنٹ

پسندیدہ پاکستانی ہیروئن ماہرہ خان ہیں

 معروف اداکار و ہدایتکار شان شاہد نے ماہرہ خان کو پسندیدہ پاکستانی اداکارہ قرار دے دیا

اداکارشان شاہد 2006 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم مجاجن کے سیکوئیل ’مجاجن 2‘ میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ان کے مدمقابل صائمہ تھی۔

شان شاہد نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اگر انہیں فلم ’مجاجن 2‘ کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حایت یا ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔
اداکار نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ ان کی پسندیدہ پاکستانی ہیروئن ماہرہ خان ہیں جبکہ انہیں مہوش حیات کا کام بہت پسند ہے۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ ’مجاجن 2‘ کےلیے وہ اداکارہ صائمہ کے کردار میں ماہرہ خان جبکہ مدیحہ شاہ کے کردار میں مہوش حیات کو دیکھنا چاہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close