انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ جوڑے کرس پریٹ اور اینا فیرس نے راہیں جدا کرلیں

نیویارک: ہالی ووڈ کے ایک اور جوڑے نے شادی کے 8 برس بعد راہیں جدا کرنے کا ارادہ کرلیا۔ اوینجرز ہیرو کرس پریٹ اور اداکارہ اینا فیرس نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ہالی ووڈ کی ایک اور من پسند جوڑی کی طلاق ہوگئی۔ اوینجرز اور جراسک ورلڈ ہیرو کرس پریٹ نے بیگم اینا فیرس سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ دونوں کی شادی 8 برس پہلے ہوئی تھی۔کرس اور اینا کا ایک بیٹا بھی ہے اور دونوں کے مطابق وہ بیٹے کی خاطر ہی کافی عرصے سے رشتہ نبھانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اب وہ مزید اس بندھن میں جڑے نہیں رہ سکتے, اس لیے باہمی رضامندی کے ساتھ طلاق کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close