More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑا اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان 1998 میں شادی کی تھی

ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے شو میں شادی اور طلاق کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو ’موونگ ان ود ملائیکہ‘ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ارباز خان سے ان کی شادی اور طلاق کیسے ہوئی۔

شو میں ملائیکہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں۔
ملائیکہ نے کہا کہ میں وہی ہوں جس نے ارباز کو پرپوز کیا تھا۔ یہ کوئی نہیں جانتا۔ ارباز نے مجھے پرپوز نہیں کیا۔ میں نے دراصل اس سے کہا تھا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔ کیا آپ تیار ہیں؟ اداکار نے بتایا کہ جس پر ارباز پیار سے سے پلٹا اور مجھ سے کہا، ’آپ دن اور جگہ کا انتخاب کریں۔

ملائیکہ نے کہا کہ میں اس وقت بہت چھوٹی تھی۔ میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی۔

طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائکہ نے بتایا کہ دبنگ کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے اور الگ الگ ہونے لگے ہم ہر بات پر بحث کرتے تھے اور پھر ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا۔

ملائکہ اروڑا نے ارباز خان 1998 میں شادی کی تھی ان کا ایک 21 سالہ بیٹا ارہان ہے شادی کے 19 سال بعد 2017 میں اس جوڑی کی طلاق ہوگئی اور اب ملائیکہ ارجن کپور جبکہ ارباز خان جارجیا اندرانی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close