انٹرٹینمنٹ

کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتی

عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

عائشہ عمر نے شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک شادی شدہ مرد سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

حال ہی میں قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرز ا کی علیحدگی کی جھوٹی افواہوں کے پھیلنے کے بعد بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا کہ پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی وجہ سے یہ جوڑی راہیں جدا کر رہی ہے اور شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔

تاہم بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے نئے اردو فلکس پروگرام ’دی مرزا ملک شو‘ کے آن ائیر ہونے کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ یہ خوبصورت جوڑی اب بھی ساتھ ہے اور خوش ہے جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شعیب ملک سے تعلقات کے حوالے سے سوال کیے جانے پر اداکارہ عائشہ عمر نے واضح کیا کہ ان کے درمیان کوئی غیر ضروری تعلقات نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن چند میڈیا ہاؤسز نے ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو جس کے بعد وہ ایک پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ تھا اور اگر وہ ایک شخص سے تعلق میں ہوتیں تو باقاعدہ فوٹوشوٹ کیوں کرواتیں اور اسے آن لائن پوسٹ کیوں کرتیں۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی شدہ لوگوں کے معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

یاد رہے کہ عائشہ عمر اور شعیب ملک کا بولڈ فوٹوشوٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان پر کڑی تنقید بھی کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close