انٹرٹینمنٹ

مجھے اپنی پچھلی زندگی پر ندامت ہے : صنم چوہدری

صنم چوہدری اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں

اپنی ماضی میں گزاری زندگی پر پچھتاوا ہے، ماضی میں متعدد ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں

صنم چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالتی ہوں تو اپنی غلطیوں اور گناہوں پر پچھتاوا ہوتا ہے۔

ٹی وی کی متعدد ہٹ سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ماضی میں متعدد ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں۔ اپنی پچھلی زندگی پر ندامت ہے۔
صنم چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلمان ہونے کے باجود میرا طرز زندگی سیکولر تھا۔ اپنی غلطیوں اور گناہوں کے باجود خود پر اللہ تعالیٰ کا کرم اورمہربانیوں پر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔
صنم چوہدری نے کہا کہ مجھے یہ سوچ کر ندامت ہوتی ہے کہ اسلام میں حرام قرار دیے گئے کاموں پرمجھے برا محسوس نہیں ہوتا تھا۔

صنم چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالتی ہوں تو اپنی غلطیوں اور گناہوں پر پچھتاوا ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close