انٹرٹینمنٹ

کم عمر بھارتی ٹی وی اداکارہ نے 2023 کے آغاز پر بڑی کامیابی حاصل کرلی

 15 سالہ بھارتی ٹی وی اداکارہ روہانیکا دھون نے ممبئی میں ذاتی گھر خرید لیا۔

روہانیکا نے 2023 کا آغاز بہت بڑی کامیابی سے کیا، انہوں نے نئے گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر کہا کہ میں نے اپنا بہت بڑا خواب پورا کرلیا، اپنا ذاتی گھر خرید لیا، یہ میرے اور میرے والدین کیلئے بہت بڑی بات ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ruhaanika Dhawan (@ruhaanikad)

ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے والدین ان تمام مواقعوں کیلئے شکرگزار ہیں جو مجھے ملے اور جن کی بدولت میں نے یہ خواب پورا کیا۔

روہانیکا نے اپنے کیریئر کا آغاز ‘مسز کوشک کی پانچ بہوئیں’ سے کیا تھا۔ ان کے دیگر پروجیکٹس میں ڈرامہ ‘یہ ہے محبتیں’ اور فلمیں ‘جے ہو’ اور ‘گھائل’ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close