انٹرٹینمنٹ

سجل علی کی اس تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ،پاکستانی شک کرنے لگے کہ کہیں ۔۔۔

لاہور: سوشل میڈیا پر اب مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانا عام ہوگیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین معروف شخصیات کی غلطیوں پر باریک بینی کے ساتھ نظر رکھتے ہیں تاکہ انہیں ہدف تنقید بنایا جا سکے۔ دوسری جانب معروف شخصیات بھی اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لیتی ہیں، چاہے بات نئے فیشن کو متعارف کرانے کی ہو یا نئے پراجیکٹس سے لوگوں کو آگاہ رکھنے کا معاملہ ہو معروف شخصیات اپنی زندگی کے معاملات کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لیتی ہیں لیکن معروف شخصیات اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان کی پوسٹوں کو غلط طریقے سے پیش کرتے ہیں جس سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اداکارہ سجل علی کے ساتھ ہوا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو نے انہیں شرابی قرار دے دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ سجل علی کراچی میں اپنے دوستی کے ساتھ پارٹی کر رہی تھیں، اس لی گئی ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر آئی جس میں بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ سجل علی تصویر اتروانے کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کی اس تصویر کو دیکھ کر انہیں نشے کی حالت میں سمجھا اور ان پر خوب تنقید کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close