انٹرٹینمنٹ

ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے : سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی شہر ممبئی کے ٹریفک کو اذیت ناک قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کا سفر کے دوران بُرا دن گزرا جس کا غصہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نکالا۔

سونم کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ممبئی کی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل پر بات کی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جوہو میں اپنے گھر سے بینڈ اسٹینڈ کا سفر کر رہی تھی جس کے لیے مجھے ایک گھنٹے کا وقت لگا، ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close