انٹرٹینمنٹ

مس امریکا کا اعزاز رکھنے والی آر بونی گیبریل مس یونیورس بننے میں بھی کامیاب 

امریکی شہر نیو اورلینز میں 71 ویں مس یونیورس مقابلے کا انعقاد ہوا۔

مس یونیورس مقابلے میں دنیا بھر سے 84 خواتین نے شرکت کی تھی اور مس امریکا کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی آر بونی گیبریل مس یونیورس بننے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔

اس سال پہلی بار شادی شدہ اور ماں بن جانے والی خواتین کو بھی مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

28 سالہ آر بونی گیبریل پہلی فلپائنی نژاد امریکی خاتون ہیں جو مس یونیورس بننے میں کامیاب ہوئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مس یونیورس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال رکھی گئی تھی اور آر بونی گیبریل پھر بھی اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

وینزویلا کی ایمنڈا ڈیوڈمیل کے حصے میں دوسرا جبکہ ڈومینکن ری بپلک کی اینڈرینا مارٹینز کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔

آر بونی گیبریل فیشن ڈیزائنر ہیں جو ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ہیں اور ماحولیاتی بہتری کو ترجیح دیتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close