انٹرٹینمنٹ

عمران عباس نے بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق بات کی

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق بات کی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟

سوال کے جواب میں اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ’انوشکا ایک بہترین پرفارمر ہیں ‘۔

عمران عباس نے انوشکا شرما کے ساتھ کام کا تجربہ بیان کر دیا

یاد رہے کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اداکار عمران عباس نے ڈاکٹر فیصل کا کردار ادا کرتے ہوئے اداکارہ انوشکاشرما کے برعکس بطور کیمیو کام کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close