انٹرٹینمنٹ

حکومت نے اجازت دی تو پاکستانی فلموں میں کام کرونگی‘ جوہی چاؤلہ

ممبئی :  پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا کردار مجھے پسند آیا اور حکومت کی طرف سے اجازت ملی تو میں پاکستانی فلموں میں ضرور کام کروں گی۔آج جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بہت اچھی اور بہتر ہیں لیکن پاکستانی ٹی وی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہوں، کراچی میں روز بروز نکھار آرہا ہے بہترین شاپنگ سینٹر مال اور ملٹی پلکس سنیماوٴں نے اس شہر کی رونقوں میں اضافہ کردیا ہے، کراچی میں شاپنگ کرنے کا لطف آیا بھارتی اداکارہ جوہی چاوٴلہ جو گزشتہ دنوں مختصر دورے پر کراچی آئی تھیں،یہ بات انھوں نے ایک انٹرویومیں کہی۔ کراچی میں قیام کے دوران انھوں نے صرف اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارا انھوں نے کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کی ،ان کا کہنا تھا یہ میرا فیملی وزٹ تھا، لیکن بہت جلد جب پاکستان آوٴں گی تو سب سے ملاقات کروں گی۔مجھے معلوم ہے آج بھی میرے بہت سے چاہنے والے پاکستان میں موجود ہیں،انھوں نے کہا کرکٹ کا جنون دونوں ممالک میں ایک جیسا ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ہمیشہ اچھے رہنا چاہیے فنکاروں کو دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close