انٹرٹینمنٹ

نورا فتحی مجھے فون کرکے پریشان کرتی ، میں کال کا جواب نہیں دیتا تھا : ملزم سکیش چندر

نورا فتحی ہمیشہ جیکولین فرنینڈس کیخلاف میری برین واشنگ کر رہی تھی

ملزم سکیش نے دعویٰ کیا کہ نورا ہمیشہ جیکولین سے حسد کرتی تھی۔ نورا فتحی ہمیشہ جیکولین فرنینڈس کیخلاف میری برین واشنگ کر رہی تھی

بھارت کی دو معروف سپر اسٹارز نورا فتحی اور فرنینڈس تقریباً ایک سال سے 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری میں ملوث ملزم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ مبینہ طور پر ریلیشن میں ہونے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔

حال ہی میں دونوں اداکاراؤں سے اکنامک آفنس ونگز اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ بھی کی تھی تاہم کیس میں پیشرفت اس وقت ہوئی جب ملزم کی جانب سے چارج شیٹ دائر کی گئی جس میں سکیش نے دعویٰ کیا کہ نورا ہمیشہ جیکولین سے حسد کرتی تھی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکیش نے اپنے وکلاء اننت ملک اور اے کے سنگھ کے ذریعے جاری کردہ ایک پریس بیان میں دعویٰ کیا کہ نورا فتحی ہمیشہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف ان کی برین واشنگ کر رہی تھی اور وہ چاہتی تھی کہ وہ اسے چھوڑ کر نورا کو ڈیٹ کریں، اپنے بیان میں سکیش نے کہا کہ نورا دن میں کم از کم 10 بار مجھے کال کرنے کی کوشش کرتی تھی اور اگر میں کال کا جواب نہیں دیتا تھا تو وہ مجھے کال کرتی رہتی تھی۔
ملزم نے کہا کہ چونکہ میں اور جیکولین ایک سنجیدہ رشتے میں تھے، میں نے نورا کو ٹالنا شروع کردیا لیکن وہ مجھے فون کرکے پریشان کرتی رہی اور ساتھ ہی، مجھ سے بوبی (نورا کے رشتہ دار) کو میوزک پروڈکشن کمپنی قائم کرنے میں مدد کرنے کو کہتی رہی۔

سکیش نے مزید کہا کہ ان کے صرف اداکار نکی تمبولی اور چاہت کھنہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات تھے کیونکہ وہ ان کے پروڈیوسر کے بینر ایل ایس فلم میں کام کرنے والے تھے۔

قبل ازیں نورا فتحی نے حال ہی میں جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا جس میں مبینہ طور پر “بدنیتی کی وجہ سے ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے گئے تھے”۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سکیش چندر شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نورا فتیحی نے کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں کئی اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکیش نے بڑے بڑے وعدے کیے، جس میں ایک بڑا گھر اور پرتعیش طرز زندگی شامل تھی۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ پنکی ایرانی نے انکی کزن سے رابطہ کرکے بتایا کہ جیکولین فرنینڈز ان کی طرف سے پیشکش کی منتظر ہیں لیکن سکیش مجھے چاہتے ہیں، ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے نورا نے کہا کہ مجھے شروع میں معلوم نہیں تھا کہ سکیش چندر شیکھر مجرم ہے کیونکہ سکیش ایل ایس کارپوریشن نامی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ میرا نہ تو کوئی ذاتی رابطہ تھا اور نہ ہی میں نے ان سے کبھی کوئی بات چیت کی۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ میں نے سکیش چندر شیکھر کو پہلی مرتبہ اس وقت دیکھا جب ای ڈی نے اپنے دفتر میں میرا سامنا کروایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close