انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ نے بالی ووڈ کو ہرا دیا

لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے، جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔

امریکی میگزین فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ کی خوبرو اداکارہ ایمااسٹون نے 26 ملین کمائی کے ساتھ فہرست میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے، جب کہ نامور ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنیسٹن 25.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور گزشتہ سال فہرست میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ جینفر لارنس اس سال دودرجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں انہوں نے رواں سال 24 ملین ڈالرز کمائے ہیں، میلیسا میک کارتھی 18 ملین کے ساتھ چوتھے، میلا کیونس 15.5 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ایماواٹسن 14 ملین ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

ایماواٹسن کے ساتھ چارلیز تھرون نے بھی 14 ملین ڈالرز کمائے لیکن وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں ، جب کہ کیٹ بلینچیٹ 12 ملین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں، جولیا رابرٹس 12 ملین ڈالرز کے ساتھ نویں اور ایمی ایڈمز 11.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں، تاہم گزشتہ سال فوربز میگزین میں دسویں نمبر پر جگہ بنانے والی بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اس بار فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close