انٹرٹینمنٹ

وہ وقت جب منیشا کوئرالہ نے نانا پاٹیکر کو اس اداکارہ کے ساتھ بند کمرے میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر کیا ہوا؟

ممبئی: منیشا کوئرالہ نے 1991میں فلم سوداگر سے اپنا ڈیبو کیا اور جلد ہی مداحوں کے دلوں پر چھا گئیں ،منیشا 1970 میں پیدا ہوئیں اور اب وہ 47برس کی وہ چکی ہیں تاہم ان کا اپنے سے 20سال بڑے نانا پاٹیکر کے ساتھ بھی افیئر اپنے عروج پر رہا اور اس کے باعث اخباروں کی سرخیوں میں بھی جگہ بناتی رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منیشا اور ناناپاٹیکر کے تعلقات میں اس وقت دراڑ آ گئی جب منیشا نے نانا پاٹیکر کو اداکارہ عائشہ جھلکا کے ساتھ رنگے ہاتھوں بند کمرے میں پکڑ لیا تھا ،اس وقت منیشا کا دل بری طرح ٹوٹ گیا اور انہوں نے نانا پاٹیکر کو کھری کھوٹی سنائی جبکہ عائشہ جھلکا کو بھی ٹھیک ٹھاک برا بھلا کہا ۔اس کے باعث بات اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ نوبت مار پیٹ تک آ گئی ،تاہم اس وقت نانا پاٹیکر نے منیشا کو بہلا پھسلا کر منا لیا تھا۔

تاہم کہانی میں اصل موڑمیں اس وقت آیا جب منیشا کی محبت آسمانوں کو چھو رہی تھی اور انہو ں نے نانا پاٹیکر سے اپنی بیوی کو طلاق دینے اور ان سے شادی کرنے کا مطالبہ کیا لیکن نانا پاٹیکر اس وقت اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے حق میں نہ تھے پھر اس کے بعد منیشا نے ناناپاٹیکر سے راہیں جدا کرنے کافیصلہ کر لیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close