انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کا بیٹی سہانا خان کی نئی تصاویر پر دلچسپ تبصرہ

 آج کل اکثر شاہ رخ خان کے دونوں بڑے بچے کسی نہ کسی حوالے سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

سہانا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے پہلی تصویر میں سہانا کو سیاہ رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری اور تیسری تصویر میں گلابی رنگ کا ٹاپ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں سہانا کے ہمراہ والدہ گوری خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین اور سہانا خان کے دوستوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

سہانا خان کے والد، شاہ رخ خان بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے اور کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ گھر کے ارد گرد جو پجامے پہن کر آپ گھومتی ہیں اس کے برعکس ان تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب، کچھ سوشل میڈیا صارفین جن کا خیال ہے کہ سہانا خان ہو بہو اپنے والد کی طرح نظر آتی ہیں، اُنہوں نے سہانا خان کو شاہ رخ خان کا فیمیل ورژن قرار دے دیا ہے۔

شاہ رخ خان کے دونوں بچے آریان خان اور سہانا خان بہت جلد بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close