انٹرٹینمنٹ

سال 2022 کے بہترین کم عمر فنکاروں کی فہرست جاری

فہرست میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کم عمر اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’ایسٹرن آئی‘ نے سال 2022 کے بہترین کم عمر فنکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کم عمر اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔

سال 2022 کے بہترین اور کم عمر فنکاروں کی جنوبی ایشیائی فہرست میں پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ سجل علی، کنزہ ہاشمی اداکار بلال عباس جبکہ گلوکار و اداکار عاصم اظہر اور اذان سمیع خان جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

سال 2022 کی بہترین انڈر 30 فنکاروں کی فہرست میں 5 پاکستانی فنکاروں سمیت مس مارول میں مرکزی کردار نبھانے والی پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی کا نام بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ ’ایسٹرن آئی‘ ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئےانہیں بہترین کام پر 30 انڈر 30 ایشیائی فہرست میں شامل کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close