انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا بڑی مشکل میں پھنس گئیں

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر پر تنقید کرنے کی وجہ سے بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نروتم مشرا نے پولیس کو رچا چڈھا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

نروتم مشرا نے ایک بیان میں کہا کہ رچا چڈھا سے متعلق شکایت ملی ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنی فوج کی عزت کرنا سیکھیں۔ یہ فوج ہے کوئی سنیما گھر نہیں۔ آپ کے بیان سے لوگوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔‘

یاد رہے کہ رچا چڈھا نے گزشتہ سال فوج کے اعلیٰ افسر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندردویدی کے خلاف ٹوئٹ کیا تھا۔

اداکارہ نے ’بابا بنارس‘ نامی ٹوئٹ اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’گلوان ہائے کہتا ہے۔‘ اس کے بعد بھارتی ٹوئٹر صارفین نے رچا چڈھا پر شدید تنقید کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close