انٹرٹینمنٹ

بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید نے اپنا جیون ساتھی چن لیا

بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید نے اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی ایک ویڈٰیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے ’’پاپا رازی ‘‘ سوال کرتے ہیں کہ میم آپ کس سے شادی کر رہے ہو؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voompla (@voompla)

جواب میں اداکارہ عرفی جاوید کہتی ہیں کہ ’ تم سے ‘ اور مسکرا کر چلی جاتی ہیں۔

اس سے قبل بھارت کی معروف اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’ممبئی میں میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے ‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ‘۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید کو ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close