انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمربٹ نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں

ہم دونوں اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں۔ یہ ہم دونوں کا مشترکا فیصلہ ہے

سوشل میڈیا پوسٹ میں بریک اپ کا اعلان کرتے ہوئے عمر بٹ نے کہا کہ میرے خیال سے آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں۔ یہ ہم دونوں کا مشترکا فیصلہ ہے۔انہوں نے مداحوں سے پرائیوسی کا خیال رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے۔

دوسری جانب جنت مرزا نے بھی سوشل میڈیا پر بیان میں عمربٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ جو میں نے سوچا ہوا تھا اورجس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا وہ سب نہیں ہوا بلکہ ضائع ہوگیا کیونکہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا۔
جنت مرزا اور عمر بٹ کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔ جنت مرزا نےایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر منگنی نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close