انٹرٹینمنٹ

میں ہمیشہ سب کے لیے اچھا سوچتی ہوں چاہے وہ ماہرہ ہو یا ریما: میرا

اداکارہ میرا نے اداکارہ ماہرہ خان اور ریما خان سے اپنے اختلافات کے حوالے سے انکشاف کر دیا۔

حال ہی میں میرا ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی سے جڑے معاملات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ماہرہ خان اور ریما خان کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ ان کی ماہرہ اور ریما کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ صرف عوام کیلئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سب کے لیے اچھا سوچتی ہوں چاہے وہ ماہرہ ہو یا ریما، ہماری سوچ میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ہماری آپس میں کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے، یہ تمام لڑائیاں اور رنجشیں عوام کے لیے ہوتی ہیں‘۔

میرا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے پاس اداکاراؤں اور مشہور شخصیات کے بارے میں ٹرولنگ اور بُرے تبصروں کے لیے کافی وقت ہوتا ہے۔

میرا نے کہا کہ کام کے محاذ پر وہ کسی کی دوست نہیں ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں سے سخت مقابلہ کریں کیونکہ یہ ان کے کام کا حصہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close