انٹرٹینمنٹ

کیارا اڈوانی اور اداکار سدھارتھ مہوترا کی شادی کی تیاریاں شروع

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار سدھارتھ مہوترا کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے کیارا اڈوانی اور شیرشاہ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے خوب چرچے ہیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ 6 فروری کو سدھارتھ ملہوترا کی دلہن بن جائیں گی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس مشہور جوڑی کی شادی کی تیاریوں کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایک وائرل ویڈیو میں کیارا اڈوانی کو مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ ممبئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس اسٹار جوڑی کی شادی کیلئے مہمانوں نے بھی راجھستان جیسلمیر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری سے ہوگا جبکہ شادی میں صرف خصوصی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close