انٹرٹینمنٹ

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں، رنبیرکپور

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپورکا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔بالی ووڈ میں ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے جاری ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم ابتدا ہی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ بہترین کہانی، راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری اور رنبیر کپور کے فلم کیلئے اپنائے گئے مختلف انداز ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔
حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے فلم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنجو سر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے بے انتہا خوش ہیں ، سنجے دت اکثر فلم کے سیٹ پر آتے ہیں اور مجھے اداکاری کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کے بعد مجھے ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا ہے اور مجھے اندازہ ہوا ہے کہ وہ سب سے بےحد محبت کرتے ہیں ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کیلئے ہی پیدا ہوا ہوں۔
رنبیر نے مزید کہا کہ وہ بچپن ہی سے سنجے دت کے بہت بڑے مداح ہیں یہاں تک کہ سنجے دت کے پوسٹرز ان کے کمرے میں لگے ہوئے ہیں ، یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اپنے پسندیدہ اسٹار کی زندگی پر بننےو الی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ۔
واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا اگلے سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں رنبیرکپور کے علاوہ، منیشاکوئرالہ، سونم کپور، انوشکا شرما، دیا مرزا، پاریش راول اور وکی کوشال اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ تبو بھی فلم میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close