انٹرٹینمنٹ

ہماری فلموں میں خواتین کا کردار کمزور اور مجبور دکھایا جاتا ہے

خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کراچی کی لڑکی کا ہالی وڈ تک جانا میرے لئے ناقابل تصور تھا۔

’دی مرزا ملک شو‘ میں اداکارہ نے فواد خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربات سمیت شوبز کیریئر کی مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔
ہالی وڈ کے پروجیکٹ ’مس مارول‘ کے تجربات کو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین تجربہ تھا، ایک کراچی کی لڑکی کا ہالی وڈ تک جانا میرے لئے ناقابل تصور تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب مجھے وہاں کردار کی پیشکش کی گئی تو بطور پاکستانی مجھے بہت خوشی ہوئی، یہ ایک بڑا اعزاز تھا۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ’مس مارول‘ سے قبل میں نے فواد خان کے ساتھ کام نہیں کیا تھا اور ہمارے مداحوں کو جوڑی کی کیمسٹری بہت پسند آئی ہے۔

مہوش حیات نے  افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے ہماری فلموں میں خواتین کا کردار کمزور اور مجبور دکھایا جاتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close